چھپرہ 17/اکتوبر (پریس ریلیز/ایس او نیوز) عرفان ایجوکیشنل سوسائٹی چکدارہ، اولہن پور، چھپرہ، بہارکے زیر اہتمام راجستھان آیورویداکے اشتراک سے 17 اکتوبر کو چھپرہ کے اولہن پور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈاکٹر ذیشان احمد نے مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں۔اس کیمپ میں تقریبا ایک ہزار سے زاید مریضوں کا میڈیکل چیک اپ ہوا اور مفت دوائیں تقسیم ہوئیں۔اس کیمپ میں ہمالیہ ڈرگ، وال ڈرگ، مارگینزر فارما،کولیک لائف سائنس، ایچ این بی، ایلیٹ فارما، اینڈی کیمی فارما، ایس ٹیلر فارما اور شری رام سیدھی جیسی دوا ساز کمپنیوں کے نمائندہ موجود تھے، اور ان کمپنیوں کی دوائیں مریضوں کو مفت دی گئیں۔
اس موقع پر عرفان ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر جناب ڈاکٹر ارمان احمد نے تمام حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسایٹی سات سال سے تعلیم کے میدان میں کام کر رہی ہے۔ ہم ایک بین الاقوامی سہ ماہی تحقیق مجلہ بھی ”عرفان“ کے نام سے نکالتے ہیں جس کی اشاعت مسلسل سات سالوں سے ہو رہی ہے۔ لاک داؤن میں بھی ہمارے ادارے نے غریب و مزدور طبقہ کے لئے فلاحی و رفاحی کام بھی کیا تھا۔ ہمارا ادارہ اب اپنے دائرئے کار کو وسیع کر رہا ہے جس میں غریب عوام کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فلاحی و رفاحی کام بھی شامل ہے، یہ کیمپ اسی توسیع کی ایک کڑی ہے۔اس موقع پرڈاکٹرراجیو رنجن، ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ، شری پنٹو سنگھ جی،جناب عدنان احمد، شاہد احمد، فرحان احمد، رضوان احمد، ریحان التوحید موجود تھے۔